22 جنوری، 2019، 11:56 PM

سعودی ولی عہد کا اگلے ماہ پاکستان کا خصوصی دورہ، 30 ارب ڈالرز پیکج ملنے کا امکان

سعودی ولی عہد کا اگلے ماہ پاکستان کا خصوصی دورہ، 30 ارب ڈالرز پیکج ملنے کا امکان

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اگلے ماہ پاکستان کا خصوصی دورہ کریں گے جس میں 30 ارب ڈالرز کے پیکج کا اعلان کرنے والے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اگلے ماہ پاکستان کا خصوصی دورہ کریں گے جس میں 30 ارب ڈالرز کے پیکج کا اعلان کرنے والے ہیں۔

امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔ اس مقصد کیلئے وہ پاکستان کیلئے اعلان کردہ اقتصادی پیکج میں مزید اضافہ بھی کرنا چاہتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب پاکستان کو 6 یا 12 ارب ڈالرز کی بجائے 30 ارب ڈالرز کا اقتصادی پیکج دینے والا ہے۔اس پیکج میں 18 ارب ڈالرز آسان شرائط کا قرض جبکہ 12 ارب ڈالرز کا سرمایہ کاری پیکج شامل ہوگا۔ اس حوالے سے تمام معاملات پاکستانی وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد سلمان کے درمیان ملاقات کے دوران طے پائیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان کئی سال سے تعلقات سرد مہری کا شکار تھے، تاہم عمران خان کے اقتدار میں آنے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا۔ سعودی ولی عہد وزیراعظم عمران خان کی خصوصی دعوت پر پاکستان کا دورہ کریں گے۔

News ID 1887519

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha